نیو یارک میں سی ایس لوئس کی کلاسیکل سیریز کی تیسری فلم ۔۔کرونیکلس آف نارنیا، پرنس کیسپین ۔۔کا پریمئر شو

جمعہ 9 مئی 2008 11:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی۔2008ء) امریکی شہر نیو یارک میں نئی فلم ۔۔کرونیکلس آف نارنیا، پرنس کیسپین ۔۔کا پریمئر شو ہوا۔ یہ فلم سی ایس لوئس کی کلاسیکل سیریز کی تیسری کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کے پریمئر میں اداکار بین برنس اور ہدایت کار اینڈریو اینڈمسن سمیت فلم میں شامل کئی فن کاروں نے شرکت کی۔ اس سیریز کی پہلی فلم۔۔دی لائن،دی وچ اینڈ دی وارڈروب ۔

۔ سے دو ہزار پانچ میں صرف امریکا میں انتیس کروڑ دس لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔ فلم ۔

(جاری ہے)

کرنیکلس آف نارنیا، پرنس کیسپین ۔۔ میں ہدایت کار نے پرنس کیسپین کا نیا کردار متعارف کرایا ہے۔ جسے نو وارد برطانوی اداکار ۔۔بین برنس ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ہدایت کار اینڈریو اینڈمسن نے کہا کہ یہ کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے اس کا قریبی رشتے دار قتل کرکے خود بادشاہ بننا چاہتا ہے۔ فلم سولہ مئی کو امریکا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم مشہور انگریزی ڈرامہ سیریل سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔ جس میں مرکزی کردار ببر شیر ادا کرتا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/05/2008 - 11:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :