اداکارہ امریتا راؤ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

پیر 16 مئی 2016 13:57

اداکارہ امریتا راؤ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) بولی وود اداکارہ امریتا آج نجی تقریب میں بوائے فرینڈ آر جے انمول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق 34سالہ اداکارہ گزشتہ سات برس سے راج انمول کی محبت میں گرفتار ہیں ، اور آج آخر کار جوڑے نے ایک ہونے کا فیصلہ کر ہی لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مزید شادی کی رسم نجی تقریب میں ادا کی گئی جس میں صرف جوڑے کے اہلخانہ اور قریبی رشتے دار وں نے ہی شرکت کی ۔

کہا جا رہا ہے کہ امریتا راؤ اور آر جے انمول کی جانب سے اپنی مصروفیات کے باعث پر آسائش شادی کی تقریب کا اہتمام نہیں کیا تاہم وہ جلد ایسی تقریب کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ انکی2013ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”ستیا گر“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔اداکارہ آجکل ڈرامہ سیریل ”میری آواز پہچان “میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 13:57:26

Rlated Stars :