انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والے گانے ’اینجل‘ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 16:53

انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والے گانے ’اینجل‘ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : ”آئی ٹو آئی“ گانے سے شہرت پانے والے پاکستان کے گلوکار طاہر شاہ نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ”اینجل“ ریلیز کیا۔ اینجل کی ریلیز کے بعد ہی طاہر شاہ کو آئی ٹو آئی سے زیادہ مضحکہ خیز تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ اس گانے کی عکسبندی میں ان کا زیب تن کیا ہوا لباس اور گانے کے بول تھے۔

گانے کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے طاہر شاہ اور ان کے گانے پر مضحکہ خیز بیانات اور تنقید سے انٹر نیٹ پر ماحول کو گرمائے رکھا۔ تاہم اب طاہر شاہ کے گانے ”اینجل“ کی عکسبندی اور شوٹنگ کے دوران میک اپ تک کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل ہے۔ انٹرنیٹ پر آئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طاہر شاہ نے اپنے نئے اور دوسرے گانے ”اینجل “ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کی جو کہ طاہر شاہ کی اپنے گانے کو لیکر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس گانے کا کوئی جواز نہیں جبکہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اسی گانے کے بول کو بغیر میوزک پڑھا جس نے میوزک انڈسٹری اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس گانے کے بول اس طرح پڑھ کر ان کو ذہنی سکون ملا ہے۔ لیکن انٹر نیٹ صارفین اور میوزک کے شوقین افراد نے طاہر شاہ کے اس ”شاہکار“ کو میوزک کی توہین قرار دیتے ہوئے اس کا خوب تمسخر اڑایا۔ ”اینجل“ کی عکسبندی کے دوران بنائی گئی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 16:53:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :