بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ’منٹو‘ کا کردار نبھائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 15:58

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ’منٹو‘ کا کردار نبھائیں گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) : بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس نے بطور ڈائریکٹر اپنی فلم ’منٹو‘ میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکار عرفان خان کو اس کردار کے لیے بہتر سمجھا جا رہا تھا۔ لیکن نندیتا داس نے بتایا کہ میرے ذہن میں پہلے ہی سے نواز الدین صدیقی کو اس کردار کے لیے منتخب کرنے کا خیال تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سرمایہ اور معیشت ہمیشہ ہی سے آرٹ پر بطور دباﺅ رہا ہے۔ لیکن مجھ پر کسی مرکزی دھارے اور نمایاں اداکار کو اس کردار کے لیے منتخب کرنے کا پریشر تھا۔لیکن مجھے منٹو کے کردار مین جس قسم کی گہرائی اور انداز چاہئیے اسے محض نواز الدین صدیقی ہی ڈیلیور کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نندیتا کا کہنا تھا کہ منٹو میں ہم اردو کے سب سے زیادہ متنازعہ مصنف کی کہانی بیان کریں گے، فلم میں ممبئی اور لاہور کو 1950کے مطابق دکھانا ہو گا جس کے لیے ایک نمایاں بجٹ کی ضرورت ہو گی۔

نندیتا نے بتایا کہ یہ فلم 1946سے1952تک سات سال کے عرصہ سے متعلق ہو گی، کیونکہ اس عرصے کو برصغیر کی تاریخ میں بھی ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ نندیتا نے اُمید ظاہر کی کہ ان کی آنے والی فلم فل بینوں کو مایوس نہیں کرے گی۔نواز الدین صدیقی اس کردار کو نبھانے کے لیے لباس سے متعلق بھی تمام کام نمٹا چکے ہیں۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کو کانز فیسٹیول میں رمن راگھو2میں اداکاری کے لیے خوب سراہا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/05/2016 - 15:58:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :