بالی وڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی پاکستان پہنچ گئے ۔ کرکٹ میں جواء پر بننے والی فلم جنت کے پریمئیر شو میں شرکت کریں گے

پیر 12 مئی 2008 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2008ء) بالی وڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی اے آر وائی کے تعاون سے پاکستان میں پیش کی جانے والی فلم جنت کے پریمئیر شو میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔عمران ہاشمی فلم جنت کی ہیروئن سونل چوہان ،ڈائریکٹر کونیل دیشمک اور معرف فلم ساز مہیش بھٹ کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ائیر پورٹ پر بھارت سے آنے والے فنکار وفد کا ستقبال فلم ساز سہیل خان اور دیگر لالی وڈ سے منسلک افراد نے کیا۔پاکستان آمد پر مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کا برادر ہمسائیہ ملک ہے جہاں کو پروڈکشن فلموں کی ریلیز کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔عمران ہاشمی کی نئی فلم جنت سولہ مئی سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/05/2008 - 21:47:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :