عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے درمیان کنگ خان کی وجہ سے سرد جنگ کا آغاز

اتوار 22 مئی 2016 13:40

عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے درمیان کنگ خان کی وجہ سے سرد جنگ کا آغاز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار ہندی سینما انڈسٹری کے ٹاپ ہیرو ز میں کیا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ انڈسڑی کی تقریبا ہر لڑ کی کنگ خان کی ہیروئن بننے کیلئے بیتاب نظرآتی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی جانب سے نئی فلم کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم میں سپر سٹار شاہ رخا ن اور اداکارہ قطرینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ۔

تاہم فلم میں سیکنڈ ہیروئن کی تلاش جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق فلم میں دوسری ہیروئن کے کردار کیلئے آنند ایل رائے کی نظریں سونم کپور اور عالیہ بھٹ پر لگی ہیں۔جس کی بنا پرفلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے حصول کیلئے سونم کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے

وقت اشاعت : 22/05/2016 - 13:40:14

Rlated Stars :