انوشکا شرما فلم میں گوبر کے اوپلے بناتے نظر آئیں گی

منگل 24 مئی 2016 13:08

انوشکا شرما فلم میں گوبر کے اوپلے بناتے نظر آئیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں پہلوانی اور کھیتی باڑی کے علاوہ گوبر کے اوپلے بناتی نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے مارشل آرٹ اور پہلوانی کی تربیت لی تھی جس کے بعد اب وہ فلم میں سب سے منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم ”سلطان“ میں پہلوانی کے ساتھ ساتھ گھریلو لڑکی کے روپ میں بھی نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے کھیتی باڑی کرتے ہوئے ٹریکٹر چلایا تھا لیکن اب انہوں نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے گوبر کے اوپلے بناتے ہوئے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ فلم کے مناظر کی عکس بندی کراتے ہوئے اداکارہ کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا بلکہ مناظر کی خوشی سے عکس بندی کراکے فلم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 13:08:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :