جسٹن بیبر شیر کے عشق میں مبتلا

منگل 24 مئی 2016 14:30

جسٹن بیبر شیر کے عشق میں مبتلا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) مشہور گلوکار جسٹن بیبر سفید شیر کے عشق میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے ایک سفید شیر کو پالنے کی خواہش ظاہر کردی۔جسٹن بیبر پر یہ دھن اس وقت سوار ہوئی جب وہ اپنے کانسرٹ میں ایک ارب پتی اور جانوروں سے محبت کرنے والے کینیڈین تاجر ایلکس ہادیتغی سے ملے۔

(جاری ہے)

ہادی نے انہیں اپنے پالتو سفید شیر سے بھی ملوایا جس کو دیکھتے ہی جسٹن بیبر اس کے دیوانے ہوگئے اور انہوں نے بھی اسے پالنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ہادی نے جسٹن کی اس خواہش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہ اس سال کے آخر تک فلوریڈا، ایریزونا یا کینڈیا میں 1 سے 2 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل جانوروں کی ایک پناہ گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے جسٹن بائبر ایک بہترین نمائندہ ثابت ہو سکتے ہیں

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 14:30:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :