سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد بدلہ کیلئے پرعزم

منگل 24 مئی 2016 14:32

سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد بدلہ کیلئے پرعزم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد بدلہ کیلئے پرعزم۔ ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم میں ایکشن سے بھرے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔سنجے دت کے اسیری کے دن ہوئے تمام اب انہوں نے کر لیا رخ یورپی ممالک کا۔

(جاری ہے)

بینگ بینگ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند سنجو بابا کو مرکزی کردار میں لے کر بنانے جارہے ہیں نئی فلم بدلہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ہوگی مار دھاڑ سے بھرپور جس میں ہیروئن کا چناوٴ تو فی الحال نہیں ہوا لیکن کہا جارہا ہے کہ فلم میں سنجے دت کی بیٹی کے کردار کیلئے آتھیا شیٹھی اور کیرتی سنون میں ہے کڑا مقابلہ۔ بدلہ یورپ کے چھ حسین ملکوں میں عکس بند کی جائے گی جبکہ فلم پر کام شروع ہوجائے گا اگست سے۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 14:32:36

Rlated Stars :