انجلینا جولی پروفیسر بن گئیں ، لندن سکول آف اکنامکس کے طلباء کو تعلیم دیں گی

منگل 24 مئی 2016 14:32

انجلینا جولی پروفیسر بن گئیں ، لندن سکول آف اکنامکس کے طلباء کو تعلیم دیں گی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی سفیر انجلینا جولی اب لندن سکول آف اکنامکس میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دیں گی۔ پیر کے روز یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ خبر کی تصدیق کی گئی۔ تصدیقی نوٹ میں ا س بات کا اعلان کیا گیا کہ اداکارہ دیگر چار ویزیٹنگ پروفیسر ز کے ہمراہ خواتین، سلامتی اور امن جیسے موضوعات پر لیکچر دیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ماسٹر پروگرام سے بے حد متاثر ہوئیں ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے لیکچر دینے کی حامی بھری ہے۔اداکارہ نے امید ظاہر کی انکے اس ابتدائی عمل کی دیکھا دیکھی لازماً ملک کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔واضح رہے اداکارہ پناہ گزینوں کی مدد کے ساتھ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی مہم جوئی میں مصروف ہیں تاکہ خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 14:32:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :