سلمان خان کی کئی ماہ کی ناراضگی سے تنگ آ کر گلوکار ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال دی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 00:19

سلمان خان کی کئی ماہ کی ناراضگی سے تنگ آ کر گلوکار ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) سلمان خان کی کئی ماہ کی ناراضگی سے تنگ آ کر گلوکار ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بھڑاس نکال دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان معروف گلوکار ارجیت سنگھ سے گزشتہ کافی عرصے سے ناراض ہیں۔ سلمان خان نے تمام پروڈیوسرز کو سختی سے منع کر رکھا ہے کہ ان کی کسی بھی فلم میں ارجیت سنگھ کے گانے شامل نہیں ہونے چاہیں۔

اس تمام صورتحال میں ارجیت سنگھ کو کئی بڑی فلموں کے کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔ اب اس تمام صورتحال سے تنگ آ کر ارجیت سنگھ نے اپنے دل کی بھڑاس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر نکال دی ہے۔ ارجیت سنگھ نے اپنے پیغام میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ماہ پہلے جو کچھ وہ بدقسمتی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کبھی بھی سلمان خان کی تذلیل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔

جو کچھ بھی ہوا انہوں نے اس پر سلمان خان سے کئی مرتبہ معافی مانگی۔ اس سلسلے میں انہیں معافی کے کئی ایس ایم ایس بھی بھیجے تاہم سلمان خان نے نہ انہیں معاف کیا نہ ہی ان کے کسی ایس ایم ایس کا جواب دیا۔ اب اس تمام صورتحال میں وہ مجبور ہو کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا یہ پیغام جاری کر رہے ہیں اور پھر سے ان سے معافی مانگتے ہیں۔ وہ سلمان خان سے درخواست کرتے ہیں کہ فلم سلطان میں انہوں نے جو گیت گایا ہے اسے فلم سے مت نکالا جائے۔

وہ ہمیشہ سے ان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے بہت سے گیت گائے ہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ ان کے کیرئیر میں کم از کم ایک گیت تو ایسا ہو جو انہوں نے سلمان خان کیلئے گایا ہو۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ آپ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ارجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ سلمان خان کو اب بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم پھر بھی وہ یہ سب کر رہے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ وہ یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔ سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے درمیان ناراضگی کیوں اور کیسے پیدا ہوئی؟ ملاحظہ کریں تفصیلی رپورٹ:

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 00:19:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :