ایلٹن جون اور ایمی نیم مینڈیلا کی سالگرہ پر گائیں گے

اتوار 18 مئی 2008 12:10

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18مئی2008 ) لیجنڈ برطانوی گلوکار ایلٹن جون اور مشہور ریپر ایمی نیم نیلسن مینڈیلا کی سالگرہ پر ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ساوٴتھ افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی نوے ویں سالگرہ کے موقع پر لندن میں ایک کانسرٹ منعقد ہونے جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایلٹن جون کے اس کانسرٹ میں شرکت کے حوالے سے پہلے متضاد اطلاعات تھیں لیکن اب ایلٹن جون نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس کانسرٹ میں پرفارم کریں گے ،ان کی اس تصدیق کے بعد یہ خبریں گرم ہیں کہ ایلٹن اسٹیج پر اکیلے پرفارم نہیں کریں گے بلکہ ان کا ساتھ دیں گے ان کے دوست اور مشہور ریپرایمی نیم۔

ایلٹن جون نے حال ہی میں ایمی نیم کے نئی البم کی پروڈکشن میں مدد کی ہے ۔یہ البم اسی سال ریلیز ہونے کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ دونوں گلوکار اس سے قبل دو ہزار ایک میں منعقد ہونے والے گریمی ایوارڈ میں ایک ساتھ پر فارم کر چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/05/2008 - 12:10:41