امبر ہیرڈ نے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کردیا

ہفتہ 28 مئی 2016 11:56

امبر ہیرڈ نے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کردیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) مقبول ہالی ووڈ سٹار جونی ڈیپ سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کرنیوالی اداکارہ بیوی امبر ہیرڈ نے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ اداکارہ اور ان کی وکیل لاس اینجلس کی کیلیفورنیا کاؤنٹی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں 30سالہ خاتون نے گھریلو تشدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا۔وہ اپنے ہمراہ مبینہ زخموں کی تصاویر بھی لائیں جن میں سے ایک میں ان کی آنکھ پر خراش دیکھا جاسکتا تھااداکارہ کا دعویٰ تھا کہ جونی ڈیپ نے واقعے پر خاموش رہنے کے عوض معاوضے کی پیشکش بھی کی تھی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 11:56:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :