انڈیانا جونز پر مزید کوئی فلم نہیں بناوٴں گا،فلم سازاسپیل برگ

اتوار 18 مئی 2008 15:44

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18مئی2008 ) نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر اسٹیفن اسپیل برگ نے کہا ہے کہ وہ انڈیانا جونز سیریز کے باب کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اب وہ سیریز کی مزید کوئی نئی فلم نہیں بنائیں گے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز کی تیسری فلم انڈیانا جونز اینڈ دی کنگڈم آف دی کرسٹل اسکل میں کہانی ختم ہو جاتی ہے اور اب اسے مزید آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

اسپیل برگ نے اعتراف کیا کہ وہ سیریز کی تیسری اور موجودہ فلم پر کام کرنے سے ہچکچا رہے تھے لیکن جب ان کے پاس اچھا اسکرپٹ آیا تو وہ رہ نہ سکے اور فلم بنا نے پر آمادہ ہو گئے۔اسپیل برگ نے کہا کہ انہوں نے آج سے تیس سال پہلے جارج لوکس سے وعدہ کیا تھا کہ اگر پہلی فلم کامیاب رہی تو وہ انڈیانا جونز سیریز کی تین فلمیں بنائیں گے اور آج انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورہ کیا ہے لیکن اب ان کا چوتھی فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ انہوں نے تیسری فلم میں کہانی ختم کرنی کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم ’انڈیانا جونز اینڈ دی کنگڈم آف دی کرسٹل اسکل ‘کینز فلم فیسٹول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔فلم کی مارکیٹنگ پر ایک سو پچاس ملین ڈالرز خرچ کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ انڈیانا جونز سیریز کی د وسری فلم دی لاسٹ کروسیڈ آج سے انیس سا ل قبل نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 18/05/2008 - 15:44:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :