بالی وڈ مووی تین کا ایک اور دکھوں میں گھرا سونگ جاری کردیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2016 14:22

بالی وڈ مووی تین کا ایک اور دکھوں میں گھرا سونگ جاری کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء)بالی وڈ مووی تین کا ایک اور دکھوں میں گھرا سونگ جاری کردیا گیا ہے، گانے میں امیتابھ بچن کو دکھ میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مووی تین کے نئے جاری ہونے والے گیت میں امیتابھ بچن کو اپنی پوتی کی یاد آرہی ہے، جو ایسی دنیا میں جاچکی ہے جہاں سے کسی کا بھی واپس آنا ممکن نہیں ہے۔ گانے میں درد ہے ، تلخیاں ہیں اور ساتھ ساتھ کسک بھی ہے۔ امیتابھ بچن قاتل کی کھوج میں ہے جس نے اس معصوم کلی کو بگ بی کے گلشن سے نوچھ ڈالا ہے۔ بالی وڈ مووی تین کا یہ جذباتی گیت ہے جس کی شاعری ہی نہیں گلوکاری بھی اپنی مثال آپ ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:22:45