فلم” کرونیکلز آف نارنیا“ باکس آفس پر سرفہرست

پیر 19 مئی 2008 12:08

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) والٹ ڈیزنی کی سسپنس اور جادوئی کمالات سے بھرپور فلم دی کرونیکلز آف نارنیاپرنس کیسپین ہالی وڈ باکس آفس پر سرفہرست آگئی ہے ۔ اس سے قبل مارویل اسٹو ڈیوز کی فلم آئرن مین باکس آفس پر دو ہفتے تک راج کرتی رہی ہے تاہم اب فلم کرونیکلز آف نارنیا باکس آفس پر پہلے نمبر ہر آگئی ہے، یہ فلم باکس آفس پر ابھی تک 56.6 ملین تک بزنس کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم آئندہ ہفتے تک دنیا بھر کے تھیٹروں سے 745 ملین کمانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ڈیزنی اسٹوڈیو کے صدر مارک زو ریڈی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ موسم گرما میں بھی یہ فلم تھیٹر پرراج کرے گی کیونکہ ان دنوں میں اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بچے اپنے والدین کے ہمراہ تھیٹر کی طر ف اس فلم کو دیکھنے کے لئے رخ کریں گے ۔مارول اسٹوڈیو کی فلم آئرن مین اب دوسرے نمبر پر جبکہ دی ٹوئنٹی سینچری فاکس کامیڈی کی فلم’ واٹ ہیپنس ان ویگاس‘ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2008 - 12:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :