گلوکار کرس براوٴن پر ٹوپی چوری کا مقدمہ

منگل 31 مئی 2016 12:34

گلوکار کرس براوٴن پر ٹوپی چوری کا مقدمہ

ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)مقدمہ دائر کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شو کے دوران کرس براوٴن کے کریو ممبر کو ٹوپی دی تاکہ اس کے پسندیدہ گلوکار کے دستخط ہو سکیں لیکن وہ ٹوپی آج تک واپس نہیں کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکار کرس براوٴن پر ان کے مداح نے ٹوپی کی چوری کا مقدمہ درج کر وا دیا ہے۔

(جاری ہے)

موصوف نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ 2015ء میں ڈیلاس میں ہونے والے ایک میوزک شو میں شریک تھا کہ اس نے کرس براوٴن کے ایک کریو ممبر کو اپنی ٹوپی دی تاکہ اس پر گلوکار کے دستخط کر وا دے لیکن ایسا نہ ہوا۔ کرس براوٴن کے کریو ممبر نے نہ تو دستخط کروائے بلکہ اس کی ٹوپی بھی واپس نہ کی۔ مارک سٹیونسن نامی اس امریکی شہری نے کرس براوٴن سے 25 ڈالر ٹوپی کی قیمت، 225 ڈالرز کی ٹکٹ اور غنڈہ گردی کا شکار ہونے پر 2500 ڈالر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 12:34:38