جلدشادی کرلوں گی مگر پرفیکٹ ٹائم نہیں بتا سکتی‘ اداکارہ میرا

منگل 31 مئی 2016 14:56

جلدشادی کرلوں گی مگر پرفیکٹ ٹائم نہیں بتا سکتی‘ اداکارہ میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور جب بھی فلم انڈسڑی کومیری خدمات کی ضرورت ہوگی میں دل وجان سے کام کروں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر کوئی اداکارہ میرا بننا چاہتی ہے لیکن ان کو یہ علم نہیں کہ میں نے کس قدر محنت سے موجودہ مقام حاصل کیاہے۔

مجھے منافقت نہیں آتی جو بات لگتی ہے وہ منہ پر کر دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک دور میں اداکارہ ریما اور وینا ملک میری مقبولیت سے حسد کرتی رہی ہیں۔لیکن میں اس بات پر خوش ہوں کہ دونوں نے شادی کر کے اپنے گھر آباد کر لیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میرانے کہاکہ میں بھی جلدشادی کرلوں گی مگر اس کا پرفیکٹ ٹائم نہیں بتا سکتی۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 14:56:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :