مزاحیہ اداکاررفیع خاور عرف ننھا کی 30ویں برسی 2جون کو منائی جائے گی

منگل 31 مئی 2016 14:56

مزاحیہ اداکاررفیع خاور عرف ننھا کی 30ویں برسی 2جون کو منائی جائے گی

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکاررفیع خاور عرف ننھا کی 30ویں برسی 2جون جمعرات کو منائی جائے گی ان کا 2جون 1986کو خود کشی کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ” الف نون “ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ” وطن کا سپاہی “ سے کیا معروف پاکستانی فلم ” دبئی چلو “ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب،نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ،مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں ننھا کی تائٹل رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں 300ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

رفیع خاور ننھا اور نگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی جبکہ فلمی ہیروئین میں ممتاز،انجمن ،مسرت شاہین،رانی،دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا کی بطور ہیرو اور کامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی نازلی کے ساتھ تھی وہ حقیقی طور پر نازلی کے عشق میں مبتلا ہو کر سنجیدہ ہو چکے تھے لیکن نازلی کی جانب سے بے وفائی پر ننھا نے 2جون1986کو موت کو گلے لگا لیا۔ ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا انہوں نے زندگی بھر لوگوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ ان کی اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی دردناک تھا۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 14:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :