بولی ووڈ خانز سے موازنہ قبل از وقت ہے ‘ فواد خان

جمعرات 2 جون 2016 13:43

بولی ووڈ خانز سے موازنہ قبل از وقت ہے ‘ فواد خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء) معروف پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ میں ابھی ہندی سینما انڈسٹری میں نیا ہوں ،لہٰذا میرا موازنہ بولی ووڈ خانز سے کیا جانا قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ انڈسٹری میں پر پھیلانے والے فواد خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہندوستان میں انکی کارکردگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے انکے پرستاروں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے تاہم انھیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ وہ بولی ووڈ انڈسٹری میں نئے ہیں اور انکا سینما انڈسٹری کے خانز کے ساتھ کو ئی مقابلہ نہیں۔

انکا کہنا ہے کہ مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تعریف سے ناصرف بے حد محظوظ ہوتے ہیں بلکہ وہ خود کو خوش قسمت بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولی ووڈ میں ابھی انہوں نے سفر شروع کیا ہے۔ اس لئے فلم نگری کے مشہور خانز میں سے ایک کہلوانا قبل از وقت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 13:43:26

Rlated Stars :