ہالی ووڈ اادکار آرنلڈ شوازینگر کی گاڑی پر ہاتھی کا حملہ

جمعرات 2 جون 2016 17:32

ہالی ووڈ اادکار آرنلڈ شوازینگر کی گاڑی پر ہاتھی کا حملہ

کیلی فورنیا(‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) ہالی وڈ کے معروف فنکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب افریقہ میں ایک سفاری میں ان کی گاڑی کے پیچھے ایک ہاتھی لگ گیا۔ آرنلڈ نے اس بارے میں اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر پوسٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاش لوگوں کو ان جانوروں کی خوبصورتی کا ادراک ہو اور وہ ان کا شکار بند کردیں۔

ہاتھی نے ان کی گاڑی کو معمولی ٹکر بھی ماری۔ ڈرائیور کے مطابق تھوڑی دیر بعد ہاتھی واپس مڑ گیا۔افریقہ میں ہر سال 30 ہزار ہاتھی مار دیے جاتے ہیں۔ تنزانیہ میں پچھلے 5 سال میں ہاتھیوں کی آبادی میں 65 کمی ہوچکی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اس کی واحد وجہ ہاتھی دانت کے حصول کے لیے ہاتھیوں کا شکار ہے۔۔

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 17:32:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :