’رابطہ‘ کے آئٹم سانگ میں دپیکا کی پہلی جھلک سامنے آگئی

جمعہ 3 جون 2016 14:29

’رابطہ‘ کے آئٹم سانگ میں دپیکا کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوٴں میں شمار کی جانے والی دپیکا پڈوکون حال ہی میں اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئی ہیں اور انہوں نے بولی وڈ میں اپنے کام کا دوبارہ آغاز ایک آئٹم سانگ سے کیا۔

(جاری ہے)

دپیکا ہدایت کار دنیش ویجان کی فلم ’رابطہ‘ میں ایک آئٹمسانگ کرنے جارہی ہیں جس میں سوشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ بڈاپسٹ میں کی جارہی ہے اور یہ گانا تفریح سے بھرپور ہوگا اور اب ہمارے سامنے اس گانے میں دپیکا کی پہلی جھلک بھی موجود ہے۔دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ کریتی سنن دپیکا پڈوکون کے اپنی فلم میں موجود گانے سے کچھ خاص خوش نہیں اور انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دپیکا کے گانے کے باعث ان کی اداکاری متاثر ہوگی۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 14:29:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :