بالی ووڈ کنگ بگ بی ایک بار پھر ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 4 جون 2016 15:00

بالی ووڈ کنگ بگ بی ایک بار پھر ولن کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون ۔2016ء) امیتابھ بچن ہیرو آئیں یا پھر ولن اپنی خوبصورت اور بھرپور اداکاری سے کردار میں جان ڈال دیتے ہیں ایسا ہی کیا تھا انہوں نے فلم آنکھیں میں ولن کا کردارادا کرکے اوراسے ایسا نبھایا کہ انہیں ایک بار پھر آنکھیں ٹو میں ولن کے روپ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چودہ سال پہلے سینما وٴں کی زینت بننے والی اس فلم کی کہانی اتنی منفرد اور اچھوتی تھی کہ اس نے لوگوں کو بار بار فلم دیکھنے پر مجبور کردیا جبکہ کہانی میں بگ بی نے تین نابیناوٴں کو اپنا ہتھیار بنا کر خوب منفی کام لیے جسے عوام نے بے حد پسند کیا۔

اب ایک بار پھر ان کی اس فلم کا سیکوئل تخلیق کیا جا رہا ہے جس میں بگ بی پھر سے چلیں گے نئی چالیں جبکہ اس حصے میں نظر آئیں گے جان ابراہم بھی ان کے ساتھ تاہم باقی اداکاروں کا انتخاب ہونا ابھی باقی نہیں۔

وقت اشاعت : 04/06/2016 - 15:00:12

Rlated Stars :