کیٹ ونسلیٹ کو سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرنا پسند

پیر 6 جون 2016 13:43

کیٹ ونسلیٹ کو سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرنا پسند

لاس اینجلس ۔ 6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون ۔2016ء) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرنا پسند ہے۔فلم ”ٹائٹینک“ سے شہرت پانے والی کیٹ کے پاس فلموں کی کمی نہیں ہے اس کے باوجود وہ سال میں صر ف ایک ہی فلم کرنا پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے کام زیادہ معنی نہیں رکھتا، معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے لئے سال میں صرف ایک ہی فلم کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہر کردار پراسرار اور مختلف چیلنجوں سے بھرا ہوتا ہے۔یہ تعطیلات پر جانے جیسا ہے اور مجھے یہ بہت پسند ہے۔مجھے اداکاری پسند ہے اور بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ مجھے یہ راس بھی آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 06/06/2016 - 13:43:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :