فلم ”ہاوس فل تھری “نے بھارت میں دو دنوں میں 30 کروڑ کا بزنس کر لیا

پیر 6 جون 2016 13:46

فلم ”ہاوس فل تھری “نے بھارت میں دو دنوں میں 30 کروڑ کا بزنس کر لیا

ممبئی ۔ 6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون ۔2016ء) بالی وڈ فلم ”ہاوس فل تھری “نے دو دنوں میں 30 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ہاوس فل کے سلسلے کی تیسری فلم ہاوس فل تھری نے صرف دو دنوں میں 30 کروڑ کا کامیاب بزنس کیا ہے،فلم کے ہدایتکار ساجد نادیہ والا نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دنیا کے ہر جگہ جہاں یہ فلم ریلیز ہوئی ہے پر مداحوں کا اچھا ردعمل دیکھنے میں سامنے آیا ہے،انہیں اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار اکشے کمار،اداکار ابھیشک بچن،اداکار ریتیش دیش مکھ،اداکارہ جیکولین فرنینڈس،اداکارہ لیزا ہیڈن اور اداکارہ نرگس فخری شامل ہیں،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 06/06/2016 - 13:46:56