پرجوش کردار نبھانا پسند ہے ‘ میگن فوکس

منگل 7 جون 2016 14:22

پرجوش کردار نبھانا پسند ہے ‘ میگن فوکس

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ میگن فوکس کا کہنا ہے کہ انھیں پرجوش کردار ادا کرنا بے حد پسند ہے۔ننجا ٹرٹلزسپر ہیرو سیکوئل ” ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل: آ?ٹ آف شیڈوز“ میں ٹی وی جرنلسٹ اپرل او نیل کا کردار ادا کرنے والی 30سالہ میگن فوکس فلم میں کمپیوٹر جنریٹڈ کرداروں کے ساتھ متعدد اسٹنٹس بھی کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

”ٹرانسفارمر“ سٹار میگن فوکس نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں سنجیدہ کرداروں کے مقابلے میں کامک بک فلمز میں اداکاری کرنا ذیادہ پسند ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ یہ اعتراف کرتی ہیں کہ وہ بالخصوص اداکاری پر مبنی کرداروں کیلئے خود کو زیادہ پرجوش نہیں پاتیں، اگرچہ مجھے ایسی فلموں میں کام کرنے میں مزا تو بہت آتا ہے ،مگر یہ میری ذات کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے ڈرامائی کردار اد اکرنا بالکل پسند نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 14:22:17

Rlated Stars :