رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 7 جون 2016 14:22

رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال کی جانب سے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کاجل اگروال اپنی نئی آنے والی فلم ”دو لفظوں کی کہانی“ میں ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اداکارہ کاجل کی جانب سے اپنی آنکھیں مرنے کے بعد عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تو ان کی اس ہمت کودیکھتے ہوئے فلم میں انکے ساتھی اداکار رندیپ ہڈا نے بھی یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ آنکھیں جسم کا ضروری عضو اورقدرت کا حسین تحفہ ہیں،جس کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے۔ دونوں ستاروں کا کہنا تھا انھیں قدرت کے اس بیش بہا تحفے کی قدرو قیمت کا احساس اس فلم کی عکسبندی کے دوران ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قدرت کے اس تحفے سے محروم افراد بھی دنیا کے ہر رنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لطف اٹھا سکیں۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 14:22:18

Rlated Stars :