پاک بھارت کو پروڈکشن فلم ” شور شرابہ “ میں اداکاری کرنا میری خوش قسمتی ہے ‘ موسیٰ خان

بدھ 8 جون 2016 12:48

پاک بھارت کو پروڈکشن فلم ” شور شرابہ “ میں اداکاری کرنا میری خوش قسمتی ہے ‘ موسیٰ خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاک بھارت کو پروڈکشن فلم ” شور شرابہ “ میں اداکاری کررہا ہوں ، پروڈیوسر کی توقعات سے بڑھ کر فلم میں اچھا کام کرنے کی کوشش کروں گا ۔” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی فلموں میں کام کیا ہے مگر اب میں بالی ووڈ کے ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد کے ساتھ کام کر رہاہوں ۔

میں نے اپنے کیریئر کے دوران ایسے کم فلم ڈائریکٹر دیکھے ہیں جو فلم کی باریک سے باریک چیز کو بھی مد نظر رکھتے ہیں ۔ موسیٰ خان نے کہا کہ فلمساز سہیل خان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس فلم میں ایک بہترین کردار کے لئے میرا انتخاب کیا اور میں پوری کوشش کروں گا کہ پروڈیوسر کی توقعات سے بڑھ کر فلم میں اچھے سے اچھا کام کروں۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 12:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :