اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل پر ” شاہ مدینہ “ نعت پیش کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

بدھ 8 جون 2016 12:48

اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل پر ” شاہ مدینہ “ نعت پیش کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء) اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل پر ” شاہ مدینہ “ نعت پیش کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک اڑھائی سال کے بعد نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

یکم رمضان المبارک کو نجی ٹی وی چینل سے افطاری کے بعد انہوں نے مشہور نعت ” شاہ مدینہ “ سنا کر شرکاء اور ٹی وی ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا ۔ وینا ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت پیش کر کے نجی ٹی وی کے پروڈیوسر سمیت دیگر سٹاف سے بھی بھرپور داد وصول کی ۔ یہ وینا ملک کی فنی زندگی کی پہلی نعت تھی جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہوئی۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 12:48:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :