عامر خان اپنی اگلی فلم میں خلاء باز بنیں گے

بدھ 8 جون 2016 13:13

عامر خان اپنی اگلی فلم میں خلاء باز بنیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جون۔2016ء) بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان فلموں کا انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ہر سال صرف ایک ہی فلم میں کام کرنے والے عامر اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اب خبریں ہیں کہ اداکار اپنی اگلی فلم میں ایک خلاء باز کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بولی وڈ میں آج کل سوانح حیات پر مبنی فلمیں بنائی جارہی ہیں اور ہر اداکار کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا خواہش مند ہے۔عامر خان کی آنے والی فلم ’دنگل‘ بھی مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اب وہ ہندوستان کے پہلے خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق 51 سالہ عامر خان بہت جلد اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ ختم کرنے والے ہیں جس کے بعد وہ اس کی تشہیر کا آغاز کردیں گے۔

وقت اشاعت : 08/06/2016 - 13:13:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :