اداکار امیتابھ بچن کی سیکورٹی میں کمی کر دی گئی جبکہ زمرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

بدھ 27 ستمبر 2006 11:40

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 ) سپر سٹا اداکار امیتابھ بچن کی سیکورٹی میں کمی کر دی گئی جبکہ زمرہ میں تبدیلی نہیں کی گئی ۔ مہارا شٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر آر آر پاٹل کے مطابق سیکورٹی پر نظرثانی کے سلسلہ میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد منترالیہ میں ریاستی چیف سیکرٹری کی زیر قیادت ایک کمیٹی نے حال ہی میں وی آئی پیز کو دی گی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور اسی کے مطابق امیتابھ بچن کی سیکورٹی میں کی کی گئی ۔

امیتابھ بچن کو ایکس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ پاٹل نے کہا کہ انہیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی جا تی ہے ۔ پاٹل نے بتایا کہ وی آئی پیز کو لاحق خطرہ پر مبنی سیکورٹی میں کمی سے روز مرہ کے امور کیلئے زیادہ تعداد میں پولیس اہلکار دستیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

سماج وادی پارٹی قائد امرسنگھ نے حال ہی میں آر آر پاٹل اور این سی پی سربراہ شردپوار کو میتابھ بچن اور ابو عاصم اعظمی کی سیکورٹی میں کمی کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔

پاٹل نے کہا کہ امیتابھ بچن کو پہلے بھی ایکس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی جاتی تھی اور اب بھی انہیں اسی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کیا جا رہی ہے ۔ اہم ترین شخصیتوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والی کمیٹی اڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ ) ُ‘ ممبئی پولیس کمشنر اور انٹیلیجنس بیوروکے ایک عہدیدار پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق بعض افراد کی سیکورٹی میں کمی کی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/09/2006 - 11:40:09

Rlated Stars :