فلم انڈیانا جونزکی امریکہ میں نمائش کے پہلے چار دنوں میں ریکارڈ ساز بزنس

منگل 27 مئی 2008 12:49

نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27مئی2008 ) انڈیانا جونز کے سلسلے کی تازہ فلم شمالی امریکہ میں اپنی نمائش کے پہلے چار دنوں میں 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں اول نمبر پر آ گئی ہے۔انڈینا جونز سلسلے کی آخری فلم کے 19 سال بعد بنائی جانے والی اس فلم ’دی کنگڈم آف دی کرسٹل سکل‘ شمالی امریکہ میں جمعرات کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

کینز کے فلمی میلے میں اس فلم پر ملے جلے تبصرے کیئے گئے۔ توقع کی جاری رہی ہے کہ امریکہ کے میوریل ڈے کے ویک اینڈ پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں دوسری سب سے کامیاب فلم ثابت ہو گی۔ اس فلم میں مشہور اداکار ہیرسن فورڈ چھنٹا لہرانے والے پروفیسر کا کردار دھرا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کیٹ بانشٹ اور شیا لابیوف ادارکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم کے ڈسٹریبیوٹر پیراماونٹ کا خیال ہے کہ پیر کے روز امریکہ میں چھٹی ہے اور اس دن یہ فلم مزید دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرے گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2008 - 12:49:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :