امریتا پریتم کا کردار نبھائیں گی بھومی پیڈنیکر

جمعرات 9 جون 2016 13:43

امریتا پریتم کا کردار نبھائیں گی بھومی پیڈنیکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) بالی وڈ کی نوآموز اداکارہ بھومی پیڈنیکر پردہ سیمیں پر شاعرہ، ادیبہ امریتا پریتم کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی سوانح حیات پر مبنی فلم بنارہے ہیں اس فلم میں ساحر کے کردار کے لئے انہوں نے عرفان خان کو منتخب کیا ہے جبکہ امریتا کے کردار کے لئے انہوں نے کرینہ کپور، دیپیکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑہ کو آفر پیش کی تھی لیکن بات نہیں بن پائی۔

اس کردارکے لئے وہ اب ایسے ستارے کی تلاش میں ہیں جو نوجوان نسل کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو۔کہا جارہا ہے کہ بھنسالی نے اپنی اس فلم کے لئے بھومی پیڈنیکر کو سائن کرلیا ہیاور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو بھومی پردہ سمیں پر امریتا پریتم کا کردار نبھاتی نظر آسکتی ہیں۔واضح رہے کہ بھومی نے اپنے کیریئر کی شروعات گزشتہ برس ریلیز فلم ”دم لگا کے ہیء شا“ سے کی تھی۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 13:43:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :