سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی واکنگ ڈیڈ سیزن تھری“ کا ٹریلر جاری

پیر 13 جون 2016 13:45

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی واکنگ ڈیڈ سیزن تھری“ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم ”دی واکنگ ڈیڈ سیزن تھری“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تجسس سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر میں پستول کی گولی سے زخمی ایک زومبی کو دکھایا گیا ہے جو ایک پراسرار مرد ساتھی کے ساتھ سفر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سب دیکھ کر ہر جگہ سنسنی پھیل جاتی ہے اور شائقین سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آخر فلم کے سیکوئل ٹو کے انجام سے شروع ہونے والی اس فلم کا انجام کیا ہوگا۔

فلم میں کومک کیریکٹرز کے تخلیق کار رابرٹ کرک مین نے کئی دلچسپ موڑ دے کر فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔رابرٹ کرک مین کا کہنا ہے کہ ٹریلر دیکھ کر دیکھنے والوں کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوپاتا کہ یہ مناظر کسی فلم کے ہیں۔ فلم کو اس قدر خوبی سے فلمایا گیا ہے کہ دیکھنے والے ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسے وہ خود اس فلم کا حصہ ہیں اور زومبی ابھی انہیں آ کر دبوچ لے گی۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 13:45:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :