فلم ”مالک “کی پنجاب میں پابندی کیخلاف درخواست پر سنسر بورڈ اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

پیر 13 جون 2016 15:21

فلم ”مالک “کی پنجاب میں پابندی کیخلاف درخواست پر سنسر بورڈ اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم ”مالک “کی پنجاب میں پابندی کے خلاف درخواست پر سنسر بورڈ اور پنجاب حکومت سے 27جون کو جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو کسی فلم پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ہے جبکہ پنجاب حکومت اپنے جواب میں کہہ چکی ہے کہ اس نے فلم پر پابندی نہیں لگائی ۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فلم ”مالک“کی پنجاب میں نمائش پر پابندی کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور سنسر بورڈ سے 27جوم تک جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 15:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :