زندگی میں طلاق کا آپشن سرے سے موجود ہی نہیں ہیول اسمتھ

س

جمعہ 30 مئی 2008 12:46

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مئی2008 )ہالی وڈ کے نامور اداکار ول اسمتھ نے اپنی کامیاب ازدواجی شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں طلاق کا آپشن سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انتالیس سالہ ول جن کی شادی دس سالہ قبل اداکارہ جاڈا پنکھٹ سے ہوئی تھی کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کبھی الگ نہیں ہوں گے کیونکہ کہ ان کی زندگی میں طلاق کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ’ سادہ سی بات یہ ہے کہ ہم دونوں نے طے کر رکھا ہے کہ طلاق کا آپشن ہماری زندگی میں نہیں ہے اور جب یہ آپشن موجود ہی نہیں تو اسے استعمال کرنے کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتااور یہی ہماری کامیاب زندگی کا راز ہے ۔ہم دونوں کو معلوم ہے کہ ہم نے عمر بھر ساتھ رہنا ہے توکیوں نہ ہم خوش رہیں

وقت اشاعت : 30/05/2008 - 12:46:24