عمران خان کی افطار پارٹی میں عامر خان کی خاندان سمیت شرکت

منگل 14 جون 2016 12:16

عمران خان کی افطار پارٹی میں عامر خان کی خاندان سمیت شرکت

ممبئی ۔ 14 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون ۔2016ء) بالی وڈ اداکار عمران خان کی افطار پارٹی میں عامر خان اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی ہے ۔ممبئی میں ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فلم نگری میں بھی افطارپارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس میں مختلف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی اداکار عمران خان کی جانب سے اپنے ماموں اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے اعزازمیں افطار پارٹی دی گئی جس میں اداکار عامر خان نے مصروفیات کے باوجود اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ شرکت کی تاہم عامرخان افطاری کے فوراً بعد واپس روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 12:16:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :