نرگس کو 2تھیٹرزکی جانب سے عید کے ڈرامہ کیلئے پیشکش

مالکان نے لاکھوں روپے کی ایڈوانس رقم بھجوا دی

منگل 14 جون 2016 14:07

نرگس کو 2تھیٹرزکی جانب سے عید کے ڈرامہ کیلئے پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء) ملکہ سٹیج اداکارہ نرگس کو عید الفطر کے سٹیج ڈرامے کیلئے دو تھیٹر مالکان نے لاکھوں روپے کی ایڈوانس رقم بھجوا دی۔تفصیلات مے مطابق باری تھیٹر اور ناز تھیٹر انتظامیہ نے نرگس کو عید الفطر کے سٹیج ڈرامے کے لئے لاکھوں روپے ایڈوانس رقم بھجوائی ہے لیکن تاحال نرگس نے کسی بھی تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کے حوالے سے اپنا موقف نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

نرگس عید سے ایک ہفتہ قبل فیصلہ کریں گی کہ وہ کون سے تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی کیونکہ عید الفطر کے لئے نرگس نے سپیشل پرفارمنسز تیار کررکھی ہیں اور انہیں ناز تھیٹر باری تھیٹر کے علاوہ تماثیل تھیٹر انتظامیہ بھی عید پر پرفارم کروانا چاہتی ہے۔جبکہ نرگس کو عید پر فیصل آباد سے بھی بھاری معاوضے پر ڈرامے کی پیشکش ہوئی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نرگس کتنے معاوضے پر کہاں عید الفطر کا ڈرامہ سائن کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 14:07:43

Rlated Stars :