آڈر ے ہیپ برن کی شخصیت سے متاثر ہوں،الیناڈی کروز

منگل 14 جون 2016 14:14

آڈر ے ہیپ برن کی شخصیت سے متاثر ہوں،الیناڈی کروز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء)بالی ووڈ ادکارہ الینا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ میں آڈر ے ہیپ برن کی شخصیت سے متاثر ہوں،فلم ”رستم “ میں ان ہی کی طرز کے ملبوسات پہنوں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں اکشے کمار بھی ہیں،میں نے انکے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے ،میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری ہونا ضروری ہیں کیونکہ بڑی خواہش کو پورا کرنے میں تو کافی وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اچھے پراجیکٹ ملے تو میں ٹی وی ڈراموں میں ضرو ر کام کروں گی،میں فلم”کنگ فو یوگا“میں جیکی چین کی ہیروئن بنوں گی،میری یہ خوش قسمتی ہے کہ میں اچھے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں،میں نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی بارے کسی سے کوئی بات نہیں کی،میں شادری کر چکی ہوں یا تنہا ہوں یہ بھی کسی کو نہیں بتانا چاہتی ۔

(جاری ہے)

تاہم یہان یہ ضرور کہوں گی کہ اگر میری فیملی کو اس بارے میں کچھ پتہ چل جاتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے،مین نے فلم”برفی“ میں رنبھیر کپور کے مقابل کام کیا تھا،اور انکے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مین ایسی فلموں میں کام کرون جس میں آرٹ اور کمرشل کام کا مزہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھردواج کی فلمیں کمرشل اور آف بیٹ دونوں ہوتی ہیں،میرے نزدیک وہ حیرت انگیز فنی صلاحتیوں کے ماہر ہیں،میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی اسی وجہ سے اپنے مزاج کے مطابق فلمیں سائن کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 14:14:07