ایڈی مرفی کی نئی فلم بیورلی ہل کوپ فور

ہفتہ 31 مئی 2008 12:08

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31مئی2008 ) ایڈی مرفی بیورلی ہل کوپ سیریز کی نئی فلم میں کام کریں گے ۔اس سے قبل بیورلی ہل کوپ کی تین فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں مرفی نے امریکی ریاست ڈیٹروایٹ کے پولیس افسر کا کردا رادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیورلی ہلز سیریز کی چوتھی فلم کے پروڈیوسر پیراماوٴنٹ پکچرز اسٹوڈیوزکی فلم کی ہدایت کاری کیلئے بیٹ راٹنر سے بات چیت جاری ہے ،فلم کی عکس بندی اگلے سال شروع ہو گی جبکہ نمائش دو ہزار دس میں ہو گی ۔

ہالی وڈ کے مشہور پروڈیوسر جیری بروک ہایمر جنہوں نے اس سے قبل بیورلی ہل کوپ کی تینوں فلمیں پروڈیوس کی ہیں اس بار چوتھی فلم کی پروڈکشن میں شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بیورلی ہل کوپ کی پہلی فلم انیس سو چوراسی میں ریلیز ہوئی تھی جس نے پوری دنیا میں تین سو سولہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔سیریز کی تیسری اور آخری فلم انیس سو چورانوے میں ریلیز ہوئی تھی، فلم نے سات سو تیرہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
وقت اشاعت : 31/05/2008 - 12:08:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :