لاس اینجلس،یونیورسل اسٹوڈیو میں آتشزدگی ،50 ہزار ویڈیوز جل گئیں

پیر 2 جون 2008 15:08

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2008ء) امریکا کے مشہور یونیورسل اسٹوڈیو میں آگ لگنے سے پرانی فلموں کو وسیع ریکارڈ جل کر تباہ ہوگیا۔یونیورسل اسٹوڈیو میں لگنے والی اس آگ سے پچاس ہزار وڈیوز جل کر تباہ ہوگئیں ہیں۔آگ سے ایک عمارت اور مووی سیکشن کے تین بلاک جل گئے۔

(جاری ہے)

نیویارک اور نیو انگلینڈ کے دو سیٹ بھی جل کر تباہ ہوگئے جو سیاح دلچسپی سے دیکھتے تھے۔مشہور فلم بیک ٹودی فیوچر کا کورٹ ہاوس اسکوائر اور مائیکل جے فوکسزکاکردار بھی جل گیا۔یونیورسل اسٹوڈیو کے صدر رون میئر نے کہا کہ بہت سی فلمیں جوبتاہ ہوئیں ان میں سے اکثر فلموں کی ڈپلیکیٹس دوسری جگہ محفوظ ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے -

وقت اشاعت : 02/06/2008 - 15:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :