فریدا پنٹو امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کی ترویج کیلئے مصروف عمل

ہفتہ 18 جون 2016 13:50

فریدا پنٹو امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کی ترویج کیلئے مصروف عمل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ہندوستانی اداکارہ فریدا پنٹونے فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کی ترویج کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فریدا پنٹو امر یکی خاتون اول مشعل اوباما کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ”لٹ گرلز لَرن“ نامی اس مہم کے دوران اداکارہ فریدا اور مشعل اوباما اپنی دونوں بیٹیوں ساشا اور مالیا اور ان کی نانی میرین روبنسن 27 کے ہمراہ جون سے یکم جولائی کے دوران لائبیریا، مراکش اور اسپین کا دورہ کریں گی۔واضح رہے لائبیریا میں فریڈا اور مشعل ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کی راہ میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات کریں گی، مراکش میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ میریل اسٹریپ ان دونوں کا ساتھ دیں گی جہاں افریقی خواتین کی روزمرہ مشکلات کے حوالے سے بات ہوگی۔

وقت اشاعت : 18/06/2016 - 13:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :