بغیر سکرپٹ کے اسٹیج ڈراموں سے فحاشی ،بے حیائی میں اضافہ ہوا ‘ پائل چوہدری

پیر 20 جون 2016 12:54

بغیر سکرپٹ کے اسٹیج ڈراموں سے فحاشی ،بے حیائی میں اضافہ ہوا ‘ پائل چوہدری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء ) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیج پر کام کرنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ،شائقین سب سے بہتر منصف ہیں ،اونچی دکان پھیکا پکوان کو عوام اچھی جانتے ہیں ،رقص ایک بہت بڑا آرٹ ہے اور اسٹیج پر رقص سے تھیٹرز کی رونقیں بحال ہو ئی ہیں ،معیاری سکرپٹ ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت ہو تا ہے بغیر سکرپٹ کے ڈراموں سے فحاشی ،بے حیائی میں اضافہ ہوا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم تھیڑز پر اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہوں ،شاندار کام کیوجہ سے میرے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اداکاری کیساتھ رقص اضافی خوبی ہے جو قدرت نے عطا کی ہے میں اپنے کام پر محنت کرتی ہوں ،مجھ سے حسد کرنیوالے افراد کی کمی نہیں لیکن مجھے انکی بالکل پرواہ نہیں کیونکہ عزت ،ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے میرے فن کے قدردان روز بروز بڑھ رہے ہیں میرے لئے یہی کامیابی ہے کہ میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں پائل چوہدری نے کہا کہ آج بھی لوگ تھیٹرز پر معیاری کام کو پسند کرتے ہیں ۔پروڈیوسرز حضرات جانتے ہیں کہ شائقین کس فنکار کو پسند کرتے ہیں لاکھوں روپے ڈرامے پر خرچ کرنیوالا پروڈیوسر کبھی نہیں چاہے گا کہ اسکا ڈرامہ فلاپ ہو ،اسکے لئے وہ اپنی ٹیم پر پوری محنت کرتا ہے میں اپنے کام کیوجہ سے مختصر عرصے میں اپنا منفرد مقام حاصل کرچکی ہیں نمبر وں کی دوڑ میں نہیں پڑتی شائقین بہتر منصف ہیں انکی تالیوں کی گونج بتاتی ہیں کہ کون نمبر ون ہے ۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 12:54:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :