سپریم کورٹ، ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

منگل 21 جون 2016 16:09

سپریم کورٹ، ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال کر دوبارہ کس بنیاد پر ڈالا گیا۔

کیا ایان علی دہشت گرد ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کا نام وزارت داخلہ پنجاب کی درخواست پر ڈالا گیا۔ ایان علی کسٹم آفیسر اعجاز محمود کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو جون کے حکم پر ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا لیکن محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر دوبارہ ڈالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔ مقدمے میں درخواست خارج ہوتی ہے یا مرتکب افراد جیل جاتے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کیا توہین عدالت درخواست میں ایسے احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں یا نہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2016 - 16:09:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :