ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کا رٹیلر ریلیز کردیا گیا
منگل 21 جون 2016 18:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) بولی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کی فلم ’موئن جو دڑو‘ کے ٹریلر کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔3 منٹ سے زائد دورانیے کے اس ٹریلر میں بہترین ویڑول ایفیکٹس، ایکشن مناظر اور رومانس پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
ہریتھیک روشن اور پوجا ہیج نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم وادی سندھ کی تاریخی تہذیب موئن جو دڑو پر مشتمل ہے جس میں ہریتھیک نے ایک نوجوان کسان ’سرمن‘ کا کردار ادا کیا ہے جو شہر جاکر ایک پنڈت کی بیٹی ’چانی‘ سے ملاقات کرتا ہے۔
سرمن اس دوران چانی، موئن جو دڑو اور اپنے ماضی کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھائے گا۔کامیاب فلم ’لگان‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر نے فلم ’موئن جو دڑو‘ کی ہدایات دی ہیں جبکہ سدھارتھ روئے کپور اور سنیتا گواریکر نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔اشوتوش کو اس فلم کی تکمیل میں 3 سال لگے جس کی شوٹنگ ممبئی، بھوج، جبل پور اور تھانے میں کی گئی ہے۔فلم ’موئن جو دڑو‘ رواں سال 12 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Abigail Breslin
Kartik Tiwari
Shehnaz Sheikh
Richard Armitage
Alicia Witt
Sarah Michelle Gellar
Jake Gyllenhaal
Rami Malek
Stan Lee
Bilal Lashari
Madiha Rizvi
Ariel Winter
Showbiz News In Urdu
-
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
بھارتی اداکار وجے کی سکیورٹی گارڈ کی شادی میں اچانک شرکت، مداح حیران
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز