گورے گاوٴں شو، عامر ، شاہ رخ اور امیتابھ ایک دوسرے سے گلے ملے

جمعہ 6 جون 2008 16:45

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جون2008 )بالی وڈ میں فلم ”تارے زمین پر“ کے لئے ایسوسی ایشن برائے سیکنڈ اسٹار ”گورے گاوٴں“ نے ایک شو کا اہتمام کیا۔ بالی وڈ کے ہال نمبر6 میں ہونے والے اس شو میں عامر خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن اور سلمان خان، سیف علی خان، متھن چکروتی، سنجے خان، فردین خان، سنجے دت، عرفان خان، سنیل شیٹی، انیل کپور، شکتی کپور، اداکارہ کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور ہیما مالنی بھی شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ تمام مصروفیات کے باوجود امیتابھ بچن بیرون ملک سے شو میں شرکت کے لئے آئے جبکہ شاہ رخ خان اپنے کرکٹ میچوں سے وقت نکال کر آئے اور عامر خان کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہنے کے باوجود اس شو میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک دوسرے سے ناراض تینوں اداکاروں عامر خان، شاہ رخ اور امیتابھ بچن نے اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگایا، جبکہ بیماری کے باوجود دلیپ کمار صرف ان تینوں کے ملاپ کے لئے تھوڑے وقت کے لئے آئے تھے۔
وقت اشاعت : 06/06/2008 - 16:45:29

Rlated Stars :