غیر شادی شدہ بالی وڈ اداکار تشار کپور بیٹے کے باپ بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 13:26

غیر شادی شدہ بالی وڈ اداکار تشار کپور بیٹے کے باپ بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : غیر شادی شدہ تشار کپور بیٹے کے باپ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے تشار کپور ایک بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔ تشار کپور نے اپنے بیٹے کا نام ”لکشیا“ رکھا ہے۔ لکشیا جتیندرا اور سوبھا کپور کا پہلا پوتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں دادا دادی نے میڈیا کو جاری کیے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی خوشی کا اظہار الفاظ کی شکل میں نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تشار کپور کے اس فیصلے کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔ ہماری زندگیوں میں یہ ایک نہایت بیش قیمت لمحات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تشار ایک نہایت اچھا بیٹا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیتے ہوئے ایک اچھا باپ بھی بن کر دکھائے گا۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 13:26:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :