فلم ”ویر “میں متھن چکروتی اہم کردار کیلئے کاسٹ

ہفتہ 14 جون 2008 12:58

ممبئی( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جون2008 ) ڈائریکٹر انیل شرما فلم ”ویر “میں ڈسکو ڈانسر فیم بالی وڈ اسٹار متھن چکروتی اہم کردار کیلئے کاسٹ ۔ تفصیل کے مطابق فلم ”ویر “کی کہانی جنگ کے پس منظرمیں محبت پر مبنی ہے جسکی شوٹنگ اگست میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فلم ”ویر“1900 کے موضوع پر تاریخی فلم بنائی جائیگی ۔فلم میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کرینگے جس کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے۔سلمان خان کی ہیروئن کیلئے نئے چہرے کا انتخاب کیا جائے گا۔فلم کے اہم رولز کیلئے متعددبرطانوی اداکاروں کو سائن کرلیا گیا ہے۔فلم ”ویر “کے پروڈیوسر وجے گیلانی ہیں جبکہ ڈائریکٹر انیل شرما ہوں گے۔

وقت اشاعت : 14/06/2008 - 12:58:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :