ہالی ووڈ سٹار میٹ ڈیمن کا فلم میں ایک ڈائیلاگ کا معاوضہ 10 لاکھ ڈالرز

بدھ 20 جولائی 2016 12:14

ہالی ووڈ سٹار میٹ ڈیمن کا فلم میں ایک ڈائیلاگ کا معاوضہ 10 لاکھ ڈالرز

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) ہولی وڈ اسٹار میٹ ڈیمن ایک بار پھر 29 جولائی کو جیسن بورن کی شکل میں سینماگھروں میں واپس لوٹ رہے ہیں جس کا لوگوں کو کافی انتظار بھی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس پوری فلم میں ہولی وڈ کے اس معروف ہیرو نے محض 25 ڈائیلاگ ہی بولے ہیں؟جی ہاں اس بات کا انکشاف فلم کے ڈائریکٹر پال گرین گراس نے کیا۔

اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں ایک ڈائیلاگ کے بدلے میٹ ڈیمن کو 10 لاکھ ڈالرز (دس کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) مل رہے ہیں یعنی ان کا مجموعی معاوضہ ڈھائی کروڑ ڈالرز (دو ارب 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) ہوگا۔میٹ ڈیمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم میں ان کے ڈائیلاگ بہت کم ہیں مگر اس کی کسر ایکشن سے پوری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میٹ ڈیمن ہولی وڈ کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کی فلمیں اکثر کامیاب ہوتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جسمانی ایکشن کے مقابلے میں بولنے کا موقع نہ ملنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسن بورن سیریز کی جن سابقہ تین فلموں میں انہوں نے کام کیا، اس میں کردار کے ڈائیلاگ کافی کم تھے۔میٹ ڈیمن اس سیریز کا 9 سال بعد حصہ بن رہے ہیں یعنی بورن سپریمسی کے بعد ان کی اب واپسی ہوئی ہے۔اس فلم نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 12:14:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :