دہشت گردی کے خلاف جنگ ۔۔۔امریکا کا کردار شرمنا ک ،امریکی فلم ڈائریکٹر ۔۔۔ صدر بش کی پالیسیوں نے امریکا کو د س سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔۔ اولیور اسٹون کی ورلڈ‌ٹریڈ‌سینٹر کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتو

جمعہ 29 ستمبر 2006 12:25

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) معروف امریکی فلم ڈائریکٹر اولیور اسٹون نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌امریکا کا کردا رشرمنا ک ہےجبکہ صدر بش کی پالیسیوں نے امریکا کو د س سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی فلم ورلد‌ٹریڈ‌سینڑ کی تقریب رونمائی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹون اولیور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌امریکی اقدامات ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں‌اور امریکا نے سیکیورٹی کے نام پر دنیا کو تباہ کردیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبر کے واقعےپر سیاست کی گئی اوراسے بنیاد بناکر دنیا کو مفلوج کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ‌ٹریڈ سینٹر پر حملوں ه کو پانچ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجودبھی دنیا ابھی تک اس واقعے سے سہمی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں توانیاں ضائع کرنے کے بجائے امریکا میں بیروزگاری ،غربت و افلاس ختم کرنے کے لئےاقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 29/09/2006 - 12:25:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :